بل کی تفصیل: Exness کے ساتھ ٹریڈ کرنے پر آپ دراصل کیا ادا کرتے ہیں اور کیوں
Paul Reid کے لحاظ سے

ہر ٹریڈر چاہتا ہے کہ وہ اپنے کیپیٹل کو سب سے مؤثر طریقے سے بڑھائے۔ لیکن سرمایہ کاری کے بہتر ریٹرنز کی بنیاد صرف تجارتی حکمت عملی یا درست ٹائمنگ پر نہیں بلکہ لاگت سے متعلق شعور پر بھی قائم ہے۔ اور ٹریڈنگ کی کارکردگی کا سب سے طاقتور لیکن نظرانداز کیا جانے والا پہلو بروکر چارجز کو سمجھنا ہے۔
کسی ٹریڈ کو کھولنے، ہولڈ کرنے اور بند کرنے پر آپ جو ادائیگیاں کرتے ہیں وہ آپ کی ٹریڈ کی قدر سے لے کر آپ کی طویل مدتی فائندہ مندی تک ہر چیز پر اثر ڈالتی ہیں۔ کچھ بروکرز اس کی پیچیدگی پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن Exness میں ہم ایسا نہیں کرتے۔ ہم آپ کو مکمل شفافیت فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ کنٹرول حاصل کر سکیں۔
جبکہ کچھ بروکرز لاگتوں کے حوالے سے الجھن پیدا کرتے ہیں، Exness اعتماد پیدا کرتی ہے
جب آپ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ صرف مارکیٹس تک رسائی ہی حاصل نہیں کر رہے ہوتے۔ آپ ایک ایسے فیس اسٹرکچر میں بھی داخل ہو رہے ہیں جو پہلے دن سے ہی آپ کی تجارتی لاگتوں کا تعین کرے گا۔ کئی انڈسٹریز میں لاگتوں کو کمیشنز، سپریڈز، سواپ ریٹس یا فیس میں چھپا دینا عام بات ہے۔ لیکن Exness کا طریقہ کار مختلف ہے۔
چاہے آپ فاریکس پر CFDs ٹریڈ کر رہے ہوں یا پھر کموڈیٹیز یا کرپٹو پر، ہم آپ کو پہلے ہی مکمل تصویر دکھا دیتے ہیں۔ آپ ہمارے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کی مدد سے ہر ٹرانزیکشن کی فیس کا تخمینہ لگا سکتے ہیں بشمول سپریڈ، کمیشن، سواپ فیس اور مارجن۔ صاف اور واضح۔ بغیر کسی الجھن کے۔
یہ ٹریڈ کرنے کا زیادہ اسمارٹ طریقہ ہے اور زیادہ حجم والے ٹریڈرز اسی طرح اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہیں۔
بروکر چارجز کے پیچھے چھپے اسٹرکچر کی پردہ کشائی
ہر بروکر کچھ نہ کچھ چارج کرتا ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ آیا یہ لاگتیں جائز، قابل پیشنگوئی اور آپ کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ Exness کے ساتھ، آپ کو سبھی بروکریج فیس پر شفافیت ملتی ہے۔
آئیں سپریڈز سے بات شروع کرتے ہیں اور EURUSD کی مثال لیتے ہیں۔ ہمارے Standard اکاؤنٹ پر، EURUSD پر سپریڈز کی اوسط 0.3 پیپس ہے۔ اور ہمارے Pro اکاؤنٹ پر، سپریڈ کم ہو کر 0.1 پیپس تک آ جاتا ہے۔ یہ ان بروکرز کے مقابلے میں ایک بہت بڑا فرق ہے جو غیر مستحکم سپریڈز رکھتے ہیں اور پھر بھی پس پردہ دیگر فیس عائد کرتے ہیں۔
پھر آتا ہے کمیشن۔ ہمارا Zero اکاؤنٹ خام سپریڈز اور مقررہ فیس اسٹرکچر آفر کرتا ہے جس کا آغاز فی لاٹ فی سائیڈ 0.2 USD سے ہوتا ہے۔ یہ کئی پوری سروس والے بروکرز سے کم ہے جو فی راؤنڈ ٹریڈ 7 USD تک کا مقررہ چارج عائد کر سکتے ہیں۔
مسابقتی سپریڈز صرف فاریکس تک ہی محدود نہیں۔ Exness زیادہ ڈیمانڈ والے اثاثوں جیسے کہ XAUUSD, USOIL, BTCUSD پر بھی سب سے تنگ اور مستحکم سپریڈز نیز اہم امریکی انڈیکسز پر مسابقتی سپریڈز فراہم کرتی ہے تاکہ ہر پیپ کی قدر زیادہ سے زیادہ فائدہ دے۔
اب باری آتی ہے سواپ فیس کی۔
انہیں اکثر بروکریج فرم کی ویب سائٹ کے فائن پرنٹ میں اچھی طرح چھپا دیا جاتا ہے۔ یہ تب سامنے آتی ہیں جب آپ کسی پوزیشن کو رات بھر ہولڈ کرتے ہیں، بالخصوص سونے جیسے زیادہ ڈیمانڈ والے انسٹرومنٹس پر۔ Exness کئی مقبول اثاثوں پر سواپ فری ٹریڈنگ آفر کرتی ہے بشمول کرپٹو، مخصوص فاریکس جوڑے اور قیمتی دھاتیں۔
ان فیسوں کو پہلے ہی دکھا دینے سے غیر یقینی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور فنانشیل پلاننگ یا طویل مدتی سرمایہ کاری پر فوکس کرنے والے ٹریڈرز کیلئے اس سے بروکریج فیس کو متاثر کرنے والی لاگتیں کم ہو جاتی ہیں۔
پوشیدہ فیس جن کے بارے میں زیادہ تر بروکرز بات نہیں کرتے
سپریڈز اور کمیشنز محض شروعات ہیں۔ بروکریج فرمز کی جانب سے عدم سرگرمی کی فیس، سالانہ فیس اور انتظامی لاگتیں عائد کرنا بھی غیر معمولی بات نہیں جس سے آپ کے ریٹرنز میں خلل پیدا ہو سکتا ہے، بالخصوص ان ٹریڈرز کیلئے جو اپنے پورٹ فولیو کو اثاثوں کی مختلف کلاسز پر متنوع بنا رہے ہوں۔
یہ چارجز آپ کے ٹریڈ ٹکٹ پر ظاہر نہیں ہوتے۔ یہ بعد میں ظاہر ہوتے ہیں، اکثر مہینے کے اختتام پر اس وقت جب آپ اپنی بروکریج کی اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ کا جائزہ لے رہے ہوتے ہیں۔ یہ بالخصوص مکمل سروس فراہم کرنے والے بروکرز میں عام ہے جو کئی سروسز یا پریمیم خصوصیات آفر کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔ لیکن حقیقتاً وہ فراہم کردہ سروسز جیسی عمومی اصطلاحات کی آڑ میں زیادہ فیس آفر کر رہے ہوتے ہیں۔
کچھ بروکرز آپ کو صرف پلیٹ فارم استعمال کرنے یا پھر اکاؤنٹ میں سرمائے پر نہ لگائے گئے فنڈز موجود ہونے پر بھی کیلئے بھی چارج کرتے ہیں۔ Exness میں، ہم سالانہ فیس چارج نہیں کرتے۔ ہم عدم سرگرمی پر جرمانے عائد نہیں کرتے اور نہ ہی لاگتوں کو مبہم زمروں میں چھپا کر چارج کرتے ہیں۔
بروکریج فیس اور ٹریڈنگ حجم: کمپاؤنڈنگ ایفیکٹ
آئیں ایک حقیقت پر مبنی مثال دیکھتے ہیں۔ ایک ٹریڈر فی ہفتہ 20 اسٹاک ٹریڈنگ پوزیشنز لیتا ہے اور ہر پوزیشن میں 1 لاٹ ٹریڈ کرتا ہے۔ اگر اس کی بروکریج فرم فی راؤنڈ ٹرپ 7 USD کا مقررہ ریٹ چارج کرتی ہے تو یہ بنے 140 USD فی ہفتہ۔ 48 ٹریڈنگ ہفتوں کے بعد یہ رقم بنے گی 6,720 USD سالانہ۔
اب فی راؤنڈ ٹرپ 0.4 USD کی اوسط کے ساتھ Exness پر یہی حجم ٹریڈ کریں۔ یہاں پر بنیں گے سال کے صرف 384 USD۔ لاگت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ کیپیٹل زیادہ ٹریڈز میں یا پھر دیگر سرمایہ کاریوں میں استعمال ہو سکتا ہے یا پھر آپ اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں نکلوا بھی سکتے ہیں۔
Exness کے ساتھ، چارج کی جانے والی فیس آپ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتی بلکہ اسے سپورٹ کرتی ہے۔
شفافیت جسے آپ ٹرانزیکشن انجام دینے سے پہلے جانچ سکتے ہیں
کبھی کبھار بروکرز پیچیدگی پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ فروخت کرنے کی قیمت، درکار مارجن یا ٹریڈنگ فیس جیسے اہم اعداد و شمار کو آپ کے ٹریڈ لگانے تک چھپا کر رکھتے ہیں۔ انہیں چھپا کر رکھنے سے نہ صرف آپ کی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے بلکہ فنانشیل ٹرانزیکشنز کے پورٹ فولیو پر آپ کی منصوبہ بندی کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
Exness میں، ہم آپ کو اپنا کیپیٹل لگانے سے پہلے ہی لاگتوں کو کیلکولیٹ کرنے کے ٹولز فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے آن لائن ٹریڈنگ کیلکولیٹر کی مدد سے، آپ مارکیٹ کے حالات، سواپ ریٹس اور ٹریڈنگ حجم کے لحاظ سے صورتحال پہلے سے جانچ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ٹریڈ کرنے سے پہلے اس بات کا تخمینہ لگانے کا موقع دیتا ہے کہ لیوریج، انسٹرومنٹ اور ٹریڈ کے دورانیے کا آپ کی کُل لاگت پر کیا اثر پڑے گا۔ پہلے سے مکمل منظرنامے کی پیشنگوئی کرنا آپ کو تیزی سے حالات کے مطابق ڈھلنے اور اپنے ریٹرنز کی حفاظت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بروکر فیس: Exness میں مکمل سروس کا اصل مطلب کیا ہے۔
کچھ بروکرز خود کو 'مکمل سروس' کے طور پر صرف اس لیے مارکیٹ کرتے ہیں تاکہ زیادہ چارج کر سکیں۔ تاہم مکمل سروس آفر کرنے کا مطلب پریمیئم فیس چارج کرنا یا آپ کے اکاؤنٹ پر کاروباری پارٹنر کو تفویض کرنا نہیں۔ اس کا مطلب کلائنٹس کو ٹولز، شفافیت اور اعتماد فراہم کرنا ہے۔
ہم مارکیٹنگ کے وعدوں کے ذریعے کلائنٹس کو متوجہ نہیں کرتے بلکہ کارکردگی کے ذریعے انہیں برقرار رکھتے ہیں۔ ہر Exness کلائنٹ پہلے سے فیس کا تخمینہ لگا سکتا ہے، لاگتوں کا مؤثر طریقے سے نظم کر سکتا ہے اور دیگر پلیٹ فارمز کے بچھائے گئے جالوں سے بچ سکتا ہے۔ یہاں کوئی مقررہ ریٹ کا جال نہیں، کوئی 'بچت کرنے کیلئے اپ گریڈ کریں' والی آفر نہیں اور نہ ہی فائن پرنٹ میں چھپی کوئی خفیہ عدم سرگرمی کی فیس ہے۔
آپ جو بھی ٹریڈ کر رہے ہوں ہم آپ کو صاف طور پر اس ٹریڈ کی لاگت اور لاگت کی وجہ بتاتے ہیں۔ اور اس طرح ٹریڈرز بہتر فیصلے لے پاتے ہیں۔
عقلمند ٹریڈرز قیمت بندی میں شفافیت کا انتخاب کرتے ہیں۔
اگر آپ زیادہ خطرہ مول لیے بغیر اپنی سرمایہ کاری کے ریٹرنز میں اضافہ کرنے کا طریقہ سمجھنا چاہتے ہیں تو اپنی ٹریڈنگ فیس کا جائزہ لینے سے آغاز کریں۔ بروکریج فرم کی قیمت بندی کی شیٹ کو دیکھیں۔ کیا اس میں مبہم زمرے ہیں؟ کیا صرف پوزیشن ہولڈ کرنے کیلئے کوئی سالانہ فیس چارج کی جا رہی ہے؟ شاید آپ استعمال نہ کی گئی سروسز کیلئے بھی ادائیگی کر رہے ہیں؟
Exness پر ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ آپ ایسی بروکریج فیس ادا کرتے ہیں جو منصفانہ اور یکساں رہتی ہے۔ آپ غیر فعال رہنے کیلئے بروکریج فیس ادا نہیں کرتے۔ اور آپ ماہانہ رپورٹ میں رکھ کر پیش کی جانے والی اسٹاک ٹریڈنگ فیس یا مینجمنٹ فیس سے حیران ہوتے ہیں۔
شفافیت کے حوالے سے اس عزم کی وجہ سے ہی زیادہ حجم والے ٹریڈرز کی بڑی تعداد رعایتیں پیش کرنے والے بروکرز کی بجائے Exness کا انتخاب کر رہی ہے جو وعدے تو بہت بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن انہیں پورا نہیں کر پاتے۔
ہر لاگت پر کنٹرول حاصل کریں۔ اور ہر نتیجے پر بھی۔
بروکریج فیس کو متاثر کرنے والے کئی فیکٹرز ہیں: ٹریڈنگ حجم، اکاؤنٹ کی قسم اور ہولڈنگ ٹائم۔ لیکن اگر آپ کا بروکر آپ کو بااختیار بنائے تو آپ ان سبھی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ Exness آپ کو یہ طاقت دیتی ہے۔ بغیر کسی سالانہ فیس اور پوشیدہ چارجز کے، آپ بالآخر اپنی ٹرانزیکشنز کو ججھجک کی بجائے اعتماد کے ساتھ انجام دے سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی لاگتیں جاننے کیلئے کسی کاروباری بروکر کی ضرورت نہیں۔ آپ کو بس Exness کی ضرورت ہے۔
نوٹ:
¹ سب سے تنگ اور مستحکم سپریڈز کے دعوے Exness Pro اکاؤنٹ پر XAUUSD, USOIL اور BTCUSD کیلئے، 25 اگست سے 7 ستمبر، 2024 تک اکٹھا کیے گئے ڈیٹا کے لحاظ سے کم ترین زیادہ سے زیادہ سپریڈز اور تنگ ترین اوسط سپریڈز سے متعلق ہیں، یہ موازنہ دیگر بروکرز کے کمیشن فری اکاؤنٹس پر متعلقہ سپریڈز سے کیا گیا ہے۔
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
مصنف:

Paul Reid
پال ریڈ (Paul Reid) ایک مالیاتی صحافی ہیں جو چھپے ہوئے بنیادی کنکشنز کو سامنے لانے میں وقف ہیں جس سے تاجروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنییوں میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کی پال کی جبلت ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالیاتی مارکیٹس کی پیروی کرنے کے بعد اچھی طرح مسلمہ ہے۔