Exness ویب رسائی: Exness Terminal کیوں اب تک میرا پسندیدہ پلیٹ فارم ہے
Paul Reid کے لحاظ سے

Exness Terminal ایک صارف دوست ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جو ڈاؤن لوڈ، انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت کے بغیر عالمی مارکیٹس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ طاقتور انکرپشن، دو قدمی توثیق، ویب ایپلیکیشن فائر وال، DDoS تحفظ کے ساتھ، یہ پس پردہ اعلی سطح کی سیکورٹی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ بغیر کسی پریشانی کے مکمل اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کر سکیں۔
ایک فعال ٹریڈر کے طور پر، میں نے کئی سال مختلف پلیٹ فارمز آزمائے ہیں۔ میں نے بھی کئی پرانے ٹریڈرز کی طرح MT4 کے ساتھ آغاز کیا تھا، پھر میں نے MT5 پر اپ گریڈ کیا اور کچھ عرصے MetaTrader WebTerminal بھی استعمال کیا لیکن جب میں نے اپنا لیپ ٹاپ تبدیل کیا تو میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے زیادہ تیزی کے ساتھ کنکٹ ہونا چاہتا تھا۔ Exness Terminal بلاشبہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا سب سے باسہولت طریقہ ہے اور تب سے ہی یہ ٹریڈنگ کیلئے میری ترجیحی چوائس بن چکا ہے۔ اسے استعمال کرنا آسان ہے، یہ ان سبھی ٹولز سے لیس ہے جن کی مجھے ضرورت ہوتی ہے اور یہ کسی بھی ویب براؤزر سے قابل رسائی ہے۔ چاہے میں گھر میں اپنے صوفے پر بیٹھ کر تجزیہ کر رہا ہوں یا اپنے لنچ کے وقت کے ڈیسک ٹاپ پر اپنی ٹریڈز چیک کر رہا ہوں، یہ میری ضرورت کا ہر کام باآسانی انجام دیتا ہے۔
بلاشبہ، یہ میری ذاتی ترجیح ہے اور شاید کئی ٹریڈرز اس سے اتفاق نہ کریں لیکن کیونکہ میں Exness Terminal کے استعمال سے اس قدر خوش ہوں، میں نے سوچا کہ شاید آپ میں سے کچھ بھی ایسا ہی محسوس کریں۔ میں دیگر پلیٹ فارمز پر اسے ترجیح کیوں دیتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے۔
Exness ویب رسائی کے ساتھ میرا تجربہ
آئیں ان وجوہات پر بات کرتے ہیں کہ میں %90 وقت Exness Terminal کیوں استعمال کرتا ہوں۔
Exness ویب رسائی بنی آسان
مجھے یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ میں کوئی بھی سافٹ ویئر انسٹال کیے یا کھولے بغیر سیدھا ٹریڈنگ شروع کر سکتا ہوں۔ چاہے میں گھر پر ہوں یا آفس میں، میں اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے فوراً ٹریڈنگ شروع کر سکتا ہوں۔ اس سہولت کا کوئی جواب نہیں۔ اس کے علاوہ، میں پورے دن کسی بھی براؤزر ٹیب میں Exness Terminal کو کھلا رکھ سیکنڈوں میں تاکا جھانکی کر سکتا ہوں۔
صارف دوست انٹرفیس
انٹرفیس انتہائی جامع ہے جو نئے اور میرے جیسے تجربہ کار ٹریڈرز دونوں کیلئے اسے بہترین بناتا ہے۔ میں اپنے ٹریڈنگ اسٹائل کے لحاظ سے موزوں لے آؤٹ حسب منشا بنا سکتا ہوں جو مجھے فوکس اور کارگر رہنے میں مدد کرتا ہے۔ میں ڈرائنگ ٹولز کا بہت بڑا فین ہوں اور آپشنز میری ضروریات سے کئی بڑھ کر ہیں۔ آرڈرز لگانا معقول معلوم ہوتا ہے نیز اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ سیٹ اور ایڈجسٹ کرنا آسان ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں بلٹ ان ٹیبز کے ساتھ اپنے سبھی پسندیدہ اثاثوں کیلئے متعدد چارٹس کھول سکتا ہوں۔ ایک چارٹ سے دوسرے پر جانا انتہائی آسان ہے۔ میں دوسرا براؤزر کھول کر اسکرین تقسیم کر سکتا ہوں… سونے اور چاندی کے چارٹس کا موازنہ کرتے وقت یہ انتہائی کارآمد ہوتا ہے۔
اور کیونکہ یہ خطرے سے پاک ڈیمو اکاؤنٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، میں بغیر کسی پریشانی کے نئے نظریے آزما سکتا ہوں۔ یہ ٹریڈنگ کو بے حد غیر پیچیدہ اور آنکھوں کیلئے خوشگوار بناتا ہے۔
جدید چارٹنگ اور تجزیہ
چارٹس کی متعدد اقسام اور 100 سے زائد تکنیکی اشاروں کی دستیابی کے ساتھ، میرے پاس مارکیٹ ٹرینڈز کا تجزیہ کرنے اور باخبر فیصلے لینے کیلئے درکار ہر چیز ہے۔ رئیل ٹائم ڈیٹا یقینی بناتا ہے کہ میں مارکیٹ کی تازہ ترین حرکات سے ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہوں۔ آپ ٹرینڈز بننے یا بدلنے کی نشاندہی کرنے کیلئے سیکنڈوں میں موونگ ایوریجز شامل کر سکتے ہیں، فیبوناچی لگا سکتے ہیں اور لائنز کھینچ سکتے ہیں۔ مجھے خاص طور پر رنگوں میں ترمیم کرنے کا آپشن پسند ہے جو مجھے اپنی پیشنگوئیوں کو دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر میں ہر اس چیز پر بات کروں جو مجھے Exness Terminal کے بارے میں پسند ہے تو یہ مضمون ایک کتاب کی صورت اختیار کر لے گا۔ Exness کے ساتھ رجسٹر کریں، ڈیمو اکاؤنٹ میں 500$ شامل کریں (ورچوئل رقم) اور دریافت کرنا شروع کریں۔ آپ کو اس پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔
بروقت فیصلوں کیلئے رئیل ٹائم ڈیٹا
آپ کے براؤزر پر ہونے کے باوجود Exness Terminal انتہائی قابل اعتماد ہے۔ مجھے براؤزر ٹیب پر بھی رئیل ٹائم نرخ اور اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہیں جو مجھے مارکیٹ کی تبدیلیوں پر فوری رد عمل کا مظاہرہ کرنے اور اپنی استعداد میں بھرپور اضافہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ چاہے میں بٹ کوائن کی اسکیلپنگ کر رہا ہوں یا رات بھر کیلئے انڈیکسز کو ہولڈ کر رہا ہوں، Exness Web Terminal کے ساتھ مجھے ہمیشہ یہی محسوس ہوتا ہے کہ میں کنٹرول میں ہوں۔
موبائل کی موافقت
Exness Terminal کے ذریعے Exness ویب رسائی سبھی موبائل فونز اور ٹیبلیٹس کے ساتھ بھی موافق ہے۔ تاہم چھوٹی اسکرینز کیلئے میں ذاتی طور پر Exness Trade ایپ کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ طاقتور ایپ موبائل کیلئے بہتر طور پر آپٹیمائز کی گئی ہے جو کسی بھی جگہ سے ٹریڈز کا نظم کرنا آسان بناتا ہے نیز اس میں سبھی خصوصیات اور ٹولز (بلکہ کچھ اضافی بھی) موجود ہیں۔ اگر آپ اپنے موبائل پر دونوں آپشنز آزماتے ہیں تو آپ کو فوراً ہی فرق محسوس ہو جائے گا۔ میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ اپنے لیپ ٹاپ پر Exness ویب رسائی استعمال کروں اور جب میں باہر کہیں پر ہوں تو ایپ استعمال کروں۔ لیکن اگر آپ اپنے فون پر ٹریڈنگ ایپ انسٹال نہیں کرنا چاہتے تو Exness Terminal دوران سفر ٹریڈ کرنے کا ایک دوستانہ اور مجرد طریقہ ہے۔
خلاصہ
مجھے Exness Terminal واقعی پسند ہے کیونکہ اس میں ہر وہ چیز موجود ہے جو مجھے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں چاہیے۔ یہ بہت عمدگی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر آپ نئے ہیں تو آپ کو یہ مشکل معلوم نہیں ہوگی۔ اگر آپ پرانے ٹریڈر ہیں تو آپ کو پیشنگوئی کرنے کیلئے درکار سبھی ٹولز ملیں گے… اور مزید بہت کچھ بھی۔
آسان الفاظ میں کہیں تو اگر آپ ایک ایسے پلیٹ فارم کے ساتھ پریشانی سے پاک تجارتی تجربے کے خواہشمند ہیں جو صارف دوست اور فوراً قابل رسائی ہونے کے ساتھ ساتھ مجرد بھی ہو تو میں پُرزور تجویز دوں گا کہ آپ Exness Web Terminal آزمائیں۔ میرے لیے یہ انقلابی تبدیلی کا باعث بنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ آپ کیلئے بھی ایسا ہی کرے گا۔
Exness Terminal کے ذریعے سہولت اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کریں۔ یہ میری ٹاپ چوائس ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ آپ کیلئے بھی ٹاپ چوائس بن سکتا ہے!
یہ سرمایہ کاری کا مشورہ نہيں ہے۔ پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کا اشارہ نہیں ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرے میں ہے، براہ کرم ذمہ داری سے تجارت کریں۔
مصنف:

Paul Reid
پال ریڈ (Paul Reid) ایک مالیاتی صحافی ہیں جو چھپے ہوئے بنیادی کنکشنز کو سامنے لانے میں وقف ہیں جس سے تاجروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اسٹاک مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنییوں میں بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کی پال کی جبلت ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالیاتی مارکیٹس کی پیروی کرنے کے بعد اچھی طرح مسلمہ ہے۔