قسط نمبر 4
ٹریڈر بننا: ذاتی سفر اور اہم ٹریڈنگ ٹولز
مہمانِ خصوصی Jimmy Moyaha
ہمارے Born to Trade پوڈکاسٹ کی چوتھی قسط میں، فنانشیل پروفیشنل Jimmy Moyaha میزبان Nima Siar کے مہمان بنیں گے اور اپنی ٹریڈنگ کے ارتقاء اور اسٹائل سے متعلق انسائٹس شیئر کریں گے۔ Jimmy کے سفر سے اہم اسباق اور پلیٹ فارم کی ان خصوصیات اور ٹولز کے بارے میں جانیں جنہیں وہ اپنی حکمت عملی اور فیصلہ سازی میں استعمال کرتے ہیں۔
Jimmy Moyaha
مہمان
فنانشیل مارکیٹ میں اپنی مہارت کی وجہ سے مشہور، Jimmy باقاعدگی کے ساتھ Moneyweb جیسے پلیٹ فارمز اور ریڈیو شوز پر اپنی قیمتی معلومات شیئر کرتے ہیں۔ انڈسٹری میں تقریباً ایک دہائی کے تجربے کے ساتھ، آپ نے مارکیٹ کی حکمت عملی اور پورے افریقہ میں توسیع کے حوالے سے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ہے۔
Nima Siar
میزبان
Nima Siar سربراہ ہیں Exness میں پارٹنرشپ اور بزنس ڈیولپمنٹ اقدامات کے۔ ٹریڈنگ انڈسٹری میں تقریباً 15 سالہ تجربے کے ساتھ، آپ نے تکنیکی تجزیے، مارکیٹنگ کی حکمت عملی، سیلز مینجمنٹ نیز ایفیلیٹ اور ای میل مارکیٹنگ میں طاقتور مہارتیں حاصل کی ہیں۔
ہر دو ہفتے بعد آنے والی اقساط کیلئے جڑے رہیں
ان میں ٹاپ ماہرین، خصوصی انسائٹس اور حقیقی دنیا کے اسباق کو شامل کیا جائے گا۔ Born to Trade پوڈکاسٹ کو اس پر فالو کریں:
اکثر پوچھے گئے سوالات
Born to Trade پوڈکاسٹ کس کیلئے ہے؟
Born to Trade پوڈکاسٹ کسی بھی ایسے شخص کیلئے ہے جو ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہو، چاہے آپ مکمل طور پر نئے ٹریڈر ہوں، ٹریڈر بننے کے خواہشمند ہوں یا تازہ نقطہ نظر کے متلاشی تجربہ کار پیشہ ور ہوں۔ ہر قسط قیمتی انسائٹس، ماہرانہ بات چیت اور سیکھنے کے تجربات آفر کرتی ہے تاکہ آپ مارکیٹس میں ترقی کر سکیں۔
نئی اقساط کتنی بار ریلیز ہوتی ہیں؟
پوڈکاسٹ Born to Trade کی نئی اقساط ہر دو ہفتے بعد جمرات کے دن ریلیز ہوتی ہیں۔ انڈسٹری کے ماہرین اور رہنماؤں کے ساتھ گفتگوؤں کیلئے جڑے رہیں جن میں ہم تجارتی نفسیات سے لے کر مارکیٹ کی حکمت عملیوں تک کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔
میں Born to Trade پوڈکاسٹ کہاں پر سنوں؟
آپ Spotify, YouTube, and Apple Podcasts سمیت تمام بڑے پلیٹ فارمز پر Born to Trade پوڈکاسٹ اسٹریم کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین اقساط اور ہائی لائٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں۔
ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کی صلاحیت کس طرح سیکھنی چاہیے؟
Jimmy کے مطابق، ٹریڈنگ کو گہری اور مکمل مہارت حاصل کرنے لائق صلاحیت کے طور پر سیکھا جانا چاہیے، نہ کہ ایک فوری حل یا منافع کے شارٹ کٹ کے طور پر۔ درست طرز فکر کے ساتھ، ٹریڈنگ زندگی بھر کیلئے ایک ایسی صلاحیت بن سکتی ہے جس میں آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کی استعداد ہے۔ ضروری بات یہ ہے کہ جلد بازی کیے بغیر یا پھر مختصر مدتی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر موزوں طریقے سے ٹریڈنگ سیکھی جائے۔
ایک ٹریڈر کی طویل مدتی ترقی کیلئے اہم ترین صلاحیت کیا ہے؟
Jimmy ٹریڈنگ میں مستحکم ترقی کیلئے ڈسپلن کو ایک بنیادی ستون قرار دیتے ہیں۔ ایک ڈسپلن رکھنے والا ٹریڈر اپنے ٹریڈنگ پلان پر برقرار رہتا ہے، چاہے جذبات بہت بڑھے ہوئے کیوں نہ ہوں، ایسا ٹریڈر ہمیشہ بڑی تصویر پر فوکس رہتا ہے اور مختصر مدتی شور اسے آسانی سے اُکسا نہیں سکتا۔
تیزی سے رقم نکلوانے جیسے ٹولز ایک ٹریڈر کے سفر کو کس طرح سپورٹ کرتے ہیں؟
Jimmy نے اس بات پر زور دیا کہ کئی ٹریڈرز کیلئے، بالخصوص جو بنیادی ذریعہ آمدنی کے طور پر ٹریڈ کرتے ہیں، فنڈز تک فوری رسائی اور دیگر بروقت خصوصیات محض سہولیات نہیں بلکہ ضروریات ہیں۔ تیزی سے رقم نکلوانے جیسے ٹولز ٹریڈرز کی اصل دنیا کی مالی ضروریات کو سپورٹ کرتے ہیں اور ایک ایسی انڈسٹری میں زیادہ طاقتور اور قابل اعتماد تعلقات بنانے میں مدد دیتے ہیں جس میں معتبریت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
ڈیمو اکاؤنٹ ٹریڈنگ سیکھنے میں کس طرح میری مدد کر سکتا ہے؟
ڈیمو اکاؤنٹ آپ کو خطرے سے پاک ماحول میں حقیقی مارکیٹ کے حالات کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ آپ کو لائیو جانے سے پہلے حکمت عملیاں ٹیسٹ کرنے نیز پلیٹ فارم اور اس کی خصوصیات دریافت کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ہمارے مفت ڈیمو اکاؤںٹ کے ساتھ ٹریڈنگ سیکھیں اور اپنی صلاحیتیں نکھاریں۔
انسائٹس کو عملی کارروائی میں بدلیں
اپنے تجارتی سفر میں پہلا قدم لیں، سنیں، سیکھیں اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کریں۔