قسط نمبر 6

پیدائشی یا سیکھی گئی مہارت – ٹریڈر کے DNA کو ڈیکوڈ کرنا

مہمان خصوصی Nicolette Mashile

ہمارے Born to Trade پوڈکاسٹ کی چھٹی قسط میں، Nicolette Mashile اس بارے میں مزید تفصیل پر بات کرنے کیلئے میزبان Nima Siar کو دوبارہ جوائن کریں گی کہ آیا مالیاتی پیشہ ور حضرات پیدائشی طور پر مہارت رکھتے ہیں یا بعد میں حاصل کرتے ہیں۔

آپ چیلنجز اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کیلئے اپنا لائحہ عمل نیز مؤثر ٹریڈنگ ٹولز اور پلیٹ فارمز کی اہمیت بھی شیئر کریں گی۔

قسط شیئر کریں

Nicolette Mashile

مہمان خصوصی

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی مالیاتی معلمہ اور مصنفہ Nicolette Mashile جو 'Financial Bunny' کے لقب سے بھی مشہور ہیں، آپ مالیاتی خواندگی کو پروموٹ کرنے کے اپنے مشن پر کام کرتی ہیں۔ اپنے مواد اور انسائٹس کے ذریعے، آپ لوگوں کو باخبر مالیاتی فیصلے لینے کیلئے بااختیار بناتی ہیں نیز مالیاتی ذمہ داری اور آگہی کی ثقافت کو پروان چڑھاتی ہیں۔

Nima Siar

میزبان

Nima Siar سربراہ ہیں Exness میں پارٹنرشپ اور بزنس ڈیولپمنٹ اقدامات کے۔ ٹریڈنگ انڈسٹری میں تقریباً 15 سالہ تجربے کے ساتھ، آپ نے تکنیکی تجزیے، مارکیٹنگ کی حکمت عملی، سیلز مینجمنٹ نیز ایفیلیٹ اور ای میل مارکیٹنگ میں طاقتور مہارتیں حاصل کی ہیں۔

ہر دو ہفتے بعد آنے والی اقساط کیلئے جڑے رہیں

ان میں ٹاپ ماہرین، خصوصی انسائٹس اور حقیقی دنیا کے اسباق کو شامل کیا جائے گا۔ Born to Trade پوڈکاسٹ کو اس پر فالو کریں:

اکثر پوچھے گئے سوالات


Born to Trade پوڈکاسٹ کسی بھی ایسے شخص کیلئے ہے جو ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہو، چاہے آپ مکمل طور پر نئے ٹریڈر ہوں، ٹریڈر بننے کے خواہشمند ہوں یا تازہ نقطہ نظر کے متلاشی تجربہ کار پیشہ ور ہوں۔ ہر قسط قیمتی انسائٹس، ماہرانہ بات چیت اور سیکھنے کے تجربات آفر کرتی ہے تاکہ آپ مارکیٹس میں ترقی کر سکیں۔


آپ Spotify, YouTube, and Apple Podcasts سمیت تمام بڑے پلیٹ فارمز پر Born to Trade پوڈکاسٹ اسٹریم کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین اقساط اور ہائی لائٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں۔


پوڈکاسٹ Born to Trade کی نئی اقساط ہر دو ہفتے بعد جمرات کے دن ریلیز ہوتی ہیں۔ انڈسٹری کے ماہرین اور رہنماؤں کے ساتھ گفتگوؤں کیلئے جڑے رہیں جن میں ہم تجارتی نفسیات سے لے کر مارکیٹ کی حکمت عملیوں تک کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔


Nicolette اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ جذبات کو قابو میں رکھنا اور خطرے کو سمجھنا ٹریڈرز کیلئے نہایت اہم ہے۔ خوف، لالچ، احساسِ جرم اور خوشی جیسے شدید جذبات بھی منطقی سوچ پر پردہ ڈال سکتے ہیں۔ ایک پُرسکون ٹریڈر آنکھیں بند کر کے یا جذباتی ہو کر ٹریڈنگ کرنے کے ممکنہ خطرات کو پہچانتا ہے۔


Nicolette وضاحت کرتی ہیں کہ ٹریڈر کا DNA حاصل کرنا وقت کے ساتھ سیکھنے، مشق کرنے اور اہم صلاحیتوں کو نکھارنے کا عمل ہے۔ عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ ٹریڈرز درست ذہنیت اور بنیادی صلاحیتیں پیدا کر سکتے ہیں، چاہے وہ مارکیٹ کو پڑھنا ہو، جذبات کو قابو میں رکھنا ہو یا معلومات پر مبنی فیصلے کرنا ہوں۔


Nicolette کا ماننا ہے کہ یہ دونوں خصوصیات اہم ہیں لیکن ان کی اہمیت ٹریڈر پر منحصر ہے۔ نئے ٹریڈرز یا وہ جو ابھی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر اعتماد قائم کر رہے ہوں، ان کیلئے تیز اور بغیر جھنجھٹ رقم نکلوانے کی سہولت زیادہ اہم ہو سکتی ہے۔ جبکہ زیادہ تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے آرڈر پر تیزی سے عمل درآمد اور پلیٹ فارم کی کارکردگی ترجیح ہو سکتی ہے کیونکہ یہ مارکیٹ کے موقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیتی ہیں۔


ڈیمو اکاؤنٹ حقیقی اکاؤنٹ کی طرح ہی رئیل ٹائم مارکیٹ کے حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ اصل فرق یہ ہے کہ آپ ڈیمو اکاؤنٹ پر ورچوئل فنڈز کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں جو آپ کو اپنی تجارتی حکمت عملیوں کو آزمانے کیلئے خطرے سے پاک ماحول فراہم کرتا ہے۔ لائیو ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے ہمارے مفت ڈیمو اکاؤنٹ پر اپنی حکمت عملیوں کی مشق کریں اور انہیں بہتر بنائیں۔


انسائٹس کو عملی کارروائی میں بدلیں

اپنے تجارتی سفر میں پہلا قدم لیں، سنیں، سیکھیں اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کریں۔